نئی دہلی ،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بارڈرپرپاکستان کی طرف سے کی گئی بزدلانہ حرکت میں شہید ہوئے بی ایس ایف جوان نریندر سنگھ کے خاندان کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے 1 کروڑ روپے کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کو سونی پت میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے بی ایس ایف کے شہید جوان نریندر سنگھ کے خاندان سے ملاقات کی اور ان کے خاندان کو 1 کروڑ روپے کی مدد کا اعلان کیا۔بتا دیں کہ بی ایس ایف کے سربراہ کانسٹیبل 18 ستمبر سے لاپتہ تھے اور بعد میں ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ خاندان سے ملنے گئے دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ’سرجیکل اسٹرائک ڈے‘ ' منانے کا بہترین طریقہ یہ ہوتا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مار دیئے گئے نریندر سنگھ کے خاندان سے ملنے جاتے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو ملک کو یہ یقین دہانی کرانی چاہئے کہ پاکستان کو ایسا درست جواب دیا جائے گا تاکہ وہ ایسی جرات پھر نہ کر سکے۔